5 ستمبر 2016 - 19:10
تیس لاکه پناہ گزینوں کی میزبانی کرنے پر اقوام متحدہ کا ایران سے اظہار تشکر

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے کوآرڈینیٹر برائے انسانی اور ہنگامی امداد نے تیس لاکه پناہ گزینوں کی میزبانی اور سہولیات زندگی فراہم کرنے پر اسلامی جمہوریہ ایران کی تعریف کی.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے کوآرڈینیٹر برائے انسانی اور ہنگامی امداد نے تیس لاکه پناہ گزینوں کی میزبانی اور سہولیات زندگی فراہم کرنے پر اسلامی جمہوریہ ایران کی تعریف کی.

یہ بات تہران کے دورے پر آئے ہوئے اسٹیفن او برائن نے ایرانی وزیر داخلہ عبدالرضا رحمانی فاضلی کے ساته ایک ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی.

انہوں نے ایران کے اقوام متحدہ کے ساته موجود اچهے تعلقات کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ وزارت داخلہ اس سلسلے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے.

اس موقع پر ایرانی وزیر داخلہ نے قدرتی آفات سے نمٹنے کے حوالے سے انسانی اور ہنگامی امداد پر اقوام متحدہ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں دهول اور گردوغبار کی آلودگی سے نمٹنے کیلئے علاقائی اور بین الاقوامی تعاون کی ضرورت ہے.

انہوں نے کہا کہ تیس لاکه کے قریب افغان مہاجرین ایران میں زندگی بسر کر رہے ہیں اور اقوام متحدہ کی ایجنسی برائے مہاجرین کے جانبس ے فراہم کی جانے والی امداد سے دو فیصد مہاجرین ہی مستفید ہوتے ہیں.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲